0
Friday 22 May 2020 02:14

چیف جسٹس کہتے ہیں کہ ملک میں کورونا وائرس ہے مگر وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار نہیں، مولا بخش چانڈیو

چیف جسٹس کہتے ہیں کہ ملک میں کورونا وائرس ہے مگر وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار نہیں، مولا بخش چانڈیو
اسلام، ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ہے مگر وزیر اعظم عمران خان تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں کہ ملک میں کورونا ہے۔ وہ حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر بات کو انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے اور ہر وقت اداروں سے محاذ آرائی کے بیانات دیتے ہیں، ان کو اداروں کو تسلیم کرکے ان کا احترام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو وہ اقدامات کرنا چاہیئے جس سے ہر آدمی کی زندگی محفوظ ہو مگر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وزراء کچھ بیانات دیتے ہیں اور حکومتی مؤقف کچھ اور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے کورونا وائرس کیلئے اقدامات کئے اور مراد علی شاہ کے بہترین اقدامات کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے مگر وفاق سندھ حکومت کی کاکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہے، وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہونگے ورنہ ملک میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش