0
Wednesday 27 May 2020 00:55

پلازمہ سے کورونا کا علاج شروع ہوچکا ہے، اجمل وزیر

پلازمہ سے کورونا کا علاج شروع ہوچکا ہے، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے 2 ڈاکٹرز اور ایک پیرا میڈیکس اسٹاف ممبر نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے، جبکہ 4 صحافی بھی پلازمہ عطیہ کرنے آرہے ہیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پلازمہ سے علاج شروع ہوچکا ہے، پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے 2 ڈاکٹرز نے پلازمہ عطیہ کیا۔ اجمل وزیر کے مطابق پیرا میڈیکس اسٹاف ممبر نے بھی اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے، 4 صحافی بھی پلازمہ عطیہ کرنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں صحت کا نظام کرونا سے لڑ رہا ہے، کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں، صحتیاب افراد کا پلازمہ عطیہ کرنے کا جذبہ لائق تحسین ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے، عید سادگی سے منائی اور طیارہ حادثے کے شہداء، کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز، طبی عملے اور شہداء کے نام کی۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہوا تو لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پر سوچنا پڑے گا، ایک قوم بن کر ہم سب نے مل کر اس کرونا وائرس کو شکست دینی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب اور زلزلے جیسی آفات کا ہم نے مل کر مقابلہ کیا، احتیاط نہ کرنے سے صورتحال گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 864934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش