0
Thursday 28 May 2020 01:35

راجن پور، سابق لیگی ایم پی اے سردار عاطف مزاری کو انکے بیٹے نے قتل کر دیا

راجن پور، سابق لیگی ایم پی اے سردار عاطف مزاری کو انکے بیٹے نے قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف خان مزاری کو انکے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا ہے کہ راجن پور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کو انکے اپنے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے، عاطف مزاری کی میت ڈی ایچ کیو راجن پور منتقل کر دی گئی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم فی الوقت قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ سردار عاطف مزاری کا شمار جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش