0
Wednesday 3 Jun 2020 09:59

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی میاں جمشید کاکاخیل کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی میاں جمشید کاکاخیل کورونا وائرس سے انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی میاں جمشید کاکاخیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق میاں جمشید کی نماز جنازہ شام 6 بجے نوشہرہ میں ادا کی جائے گی۔ میاں جمشید کاکاخیل کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ ہفتے مثبت آیا تھا۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا لیکن بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل نوشہرہ کینٹ میں کورونا وائرس سے متاثر گھر کا دورہ بھی کیا تھا اور وہاں کے مکینوں کو علاج کی یقین دہائی کرائی تھی۔ میاں جمشید کاکاخیل کلثوم اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔ گذشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضٰی بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔ مرتضٰی بلوچ کا 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ غلام مرتضٰی بلوچ 18 دن کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے انتقال کر گئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کا انتقال بھی کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے والی شاہین رضا کو رواں ہفتے گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ میو ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ شاہین رضا پاکستان میں پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش