0
Thursday 4 Jun 2020 00:35

آزاد کشمیر حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا اعلان

آزاد کشمیر حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر حکومت نے بین الاضلاع اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے کورونا ایس او پیز کے تحت بین الاضلاع اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جائے گی، خالی نشت کا کرایہ مسافروں سے وصول کیا جائے گا، مسافروں کو ماسک پہننا لازمی ہو گا، ڈرائیور اور دیگر عملہ کورونا ایس او پی کی تحت ماسک اور دستانے پہنے گا، جب کہ دوران سفر ٹرانسپورٹ کا ایس او پی پر عمل درآمد کرانے کا پابند ہو گا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اڈہ مالکان انتظار گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا یقینی بنائیں گے، مالکان ایس او پی کے تحت صفائی ستھرائی کی ذمہ دار ہوں گے، بخار، سر درد، گلے میں درد، نزلہ و زکام کی صورت میں نہ تو کوئی مسافر سفر کرسکے گا اور نہ ٹرانسپورٹ کا عملہ ڈیوٹی دے سکے گا، مسافروں کے مکمل کوائف بشمول شناختی کارڈ نمبر فون نمبر سمیت فہرست مرتب کی جائے گی، کوائف کی کاپی انٹری پوائنٹ پر متعلقہ حکام کو دی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں پانچ ہزار روپے جرمانہ اور سات دن کے لیے اڈا سیل کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 866475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش