1
Thursday 4 Jun 2020 22:13

ایک امریکی میزائل کی قیمت میں کتنے یمنی بچوں کو بچایا جاسکتا ہے، "ریاض" سے "الجزیرہ" کا سوال

ایک امریکی میزائل کی قیمت میں کتنے یمنی بچوں کو بچایا جاسکتا ہے، "ریاض" سے "الجزیرہ" کا سوال
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل "الجزیرہ" کی اینکرپرسن غادہ عویس نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغامات میں جارح سعودی شاہی رژیم کو نصیحت کی ہے کہ پیشرفتہ امریکی میزائلوں پر ڈالرز خرچ کرنے کے بجائے، وہی ڈالرز بھوک سے بلکتے یمنی بچوں پر خرچ کئے جائیں۔ الجزیرہ نیوز چینل کی لبنانی میزبان غادہ عویس نے بظاہر "ریاض سمٹ" کے ردعمل میں جاری کئے جانے والے اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ امریکہ کے ایک "پیٹریاٹ میزائل" کی قیمت 30 لاکھ ڈالرز ہے؛ البتہ 30 لاکھ ڈالرز سے کتنے یمنی بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔؟ عرب نیوز چینل کی لبنانی اینکرپرسن غادہ عویس نے لکھا ہے کہ (یمن پر حملہ آور ممالک) سعودی عرب و متحدہ عرب امارات، یمن کے خلاف اپنی جنگ میں تاحال 725 ارب ڈالرز خرچ کرچکے ہیں۔ درحالیکہ جب اقوام متحدہ نے (ریاض سمٹ کے دوران) ان سے یمنی بچوں کے لئے دو چار ارب ڈالرز کی مدد کا مطالبہ کیا تو جارح سعودی عرب نے صرف 50 کروڑ ڈالرز ہی اقوام متحدہ کو تھما دیئے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے کچھ بھی نہیں دیا!

غادہ عویس نے اس حوالے سے صرف دو ہی پیغامات پر اکتفا نہیں کیا بلکہ مزید پیغامات جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی شاہی رژیم نے اپنے سیاسی مخالفین کی جاسوس اور ان کی تعقیب کے لئے اسرائیل کی صرف ایک کمپنی "پیگاسس" کو ہی 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز ادا کئے ہیں؛ البتہ 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز سے کتنے یمنی بچوں کو بھوک اور غذائی مسمومیت سے نجات دلوائی جا سکتی ہے۔؟ غادہ عویس نے یمن پر جنگ مسلط کرنے میں سعودی شاہی رژیم کی صف اول کی شریک متحدہ عرب امارات کی شاہی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات قطر کو ہر قسم کا نقصان پہنچانے کے لئے سالانہ 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز پبلک ریلیشننگ کی کمپنیوں، سیاسی دھڑوں اور مختلف لابیوں پر خرچ کرتا ہے، لیکن شہر عدن میں موجود یمنی بچوں کو کرونا سے بچانے کے لئے ایک ٹکہ تک خرچ کرنے کو تیار نہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 866597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش