0
Friday 5 Jun 2020 01:45

اسٹیل ملز سے ہزاروں محنت کشوں کی برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے، ایاز لطیف پلیجو

اسٹیل ملز سے ہزاروں محنت کشوں کی برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے، ایاز لطیف پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے اسٹیل مل مزدورں کو برطرف کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی مزدور کو بیروزگار نہیں ہونا چاہیئے، اسٹیل ملز سے ہزاروں محنت کشوں کی برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے، اس فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل عام ہوگا۔ ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ حکومت اسٹیل مل کی پیداواری صلاحیت بحال کرے اور ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور ملک کی معیشت کا بنیادی حصہ ہیں، حکمران مزدور دشمن پالیسیاں نہ بنائیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اسٹیل مل کی تباہی سے ملک کو بڑا نقصان ہوگا، اسٹیل مل منافع دیتی رہی ہے، اسے کرپٹ عناصر نے تباہ کردیا ہے جس کے باعث ایک طرف ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل ہوا ہے تو دوسری جانب ملکی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مزدوروں کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے کر مزدوروں میں پائی جانے والی بےچینی ختم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 866634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش