0
Saturday 6 Jun 2020 22:53

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دراصل تحریک عوام دشمن کے چیئرمین ہیں، پی پی پی 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دراصل تحریک عوام دشمن کے چیئرمین ہیں، پی پی پی 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و ممبر فیڈرل کونسل خواجہ رضوان عالم، ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا نے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ مزدور طبقہ پر ڈالنے کی سازش بند کرے، اسٹیل مل کے 9000 ملازمین کو برطرف کرنا ظالمانہ و جابرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پیپلزپارٹی اسٹیل مل کے ملازمین کے حقوق کیلئے ان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے اور ان ملازمین کو برطرف کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتی ہے، اسٹیل مل ملازمین کو برطرف کرنے سے اب واضح ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دراصل تحریک عوام دشمن کے چیئرمین ہیں اور اس عوام دشمن پارٹی کی حکومت نے اپنے اقدامات سے واضح بھی کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت مزدوروں کے منہ سے نوالہ چھیننے والی حکومت ہے، اقتدار سے پہلے کنٹینر پر کھڑے ہو کر عوام کو روزگار کے سہانے خواب دکھانے والی جماعت کی حکومت اب لوگوں کے روزگار چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

میڈیا بیان میں مزید کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران معیشیت کا راگ الاپنے والے اور مزدوروں سے ہمدردی کا جھوٹا ڈرامہ کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی مزدوروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ سنا دیا، پوری قوم کو یاد ہوگا کہ حکومتی جماعت نے اقتدار سے پہلے صنعتوں کی بحالی، پی آئی اے سمیت اسٹیل مل ملازمین کے روزگار کے تحفظ کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔ پیپلزپارٹی اس وقت کہتی تھی کہ عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے اور آج ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسی دراصل ملک و قوم کی بربادی ہے لیکن حکومت وقت غور سے سن لے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت اسٹیل مل ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ پیپلزپارٹی اس معاملہ کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اٹھائے گی اور عوام کی عدالت میں بھی لے جائے گی اس لئے بہتر ہے عمران خان مزدور کش فیصلوں سے مزدوروں کو دیوار سے لگانے سے باز آ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 867001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش