0
Tuesday 9 Jun 2020 12:19

اسلام آباد، پمز میں جاں بحق کورونا مریضوں کی تعداد 68 ہو گئی

اسلام آباد، پمز میں جاں بحق کورونا مریضوں کی تعداد 68 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں زیرعلاج کورونا کے مریضوں میں سے اب تک 68 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ مزید 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پمز اسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہہ میں 6334 مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے، جن میں سے اب تک 5965 مریضوں کے سواب ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ ہسپتال میں اب تک 1324 مریضوں میں کورونا کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ہسپتال میں اب تک 293 مریض داخل کئے گئے ہیں جب کہ دیگر باقی تمام مریضوں کو گھروں اور دیگر قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔ ہسپتال میں لائے گئے مریضوں میں سے 150 صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب تک کورونا سے متاثرہ 68 مریض جاں بحق ہو چکے جبکہ مزید 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان تمام 14 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے۔ ہسپتال میں اس وقت 62 مریض داخل ییں جن میں آئیسولیشن وارڈ میں 16، آئی سی یو میں 14، ہسپتال کی پرائیوٹ وارڈ کے گراؤنڈ فلور میں 19 جب کہ پرائیوٹ وارڈ کے پہلے فلور میں 13 مریض داخل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش