0
Tuesday 9 Jun 2020 17:26

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا عملہ بھی کورونا کا شکار ہوگیا

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا عملہ بھی کورونا کا شکار ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپتالوں کی انسپیکشن اور مانیٹرنگ کے آفس کا عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ایف ٹی سی بلڈنگ میں قائم سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا مرکزی دفتر کورونا پھیل جانے کے سبب بند کر دیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب تک ہیلتھ کیئر کمیشن کے 16 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد میں افسران سے لیکر نائب قاصد تک شامل ہیں۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جراثم کش اسپرے کے بعد دفتر دوبارہ کھولا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 867558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش