0
Wednesday 10 Jun 2020 10:19

جنوبی کوریا کیطرف سے پمفلٹ بانٹنے کیوجہ سے شمالی کوریا نے تمام رابطے منقطع کر دیئے

جنوبی کوریا کیطرف سے پمفلٹ بانٹنے کیوجہ سے شمالی کوریا نے تمام رابطے منقطع کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو شمن قرار دیتے ہوئے فوجی، سیاسی اور سیاسی تعلقات سمیت تمام رابطے ختم کرنے کا اعلان کردیا جس میں دونوں ملکوں کے ہاٹ لائن پر رابطے بھی شامل ہیں۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے 2018ء میں تناؤ میں کمی کے لیے ایک دفتر قائم کیا تھا جس سے روزانہ کی بنیاد پر کال کی جاتی تھی لیکن اب اس دفتر کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ شمالی اور جنوبی کوریا ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں کیونکہ 1953ء میں جنگ کے اختتام کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی امن معاہدہ نہیں ہوا تھا۔ کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شالی کوریا نے فوجی رابطے بھی منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے رابطے کے لیے قائم مذکورہ دفتر بند کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے جنوبی کوریا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بااثر بہن کم یو جونگ نے کہا تھا کہ اگر جنوبی کوریا کے رضاکاروں نے پمفلٹ بانٹنے بند نہ کیے تو وہ جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والے فوجی معاہدے کو ختم کردیں گی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے غباروں میں بھر کر پمفلٹس پھینکے گئے تھے جس میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کے جوہری عزائم کے بارے میں عوام کو خبردار کیا گیا تھا۔ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے کہا کہ دونوں کوریا کے آپس کے تعلقات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب جنوبی کورین حکام کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت نہیں رہی اور اب ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ کم یو جونگ اور ایک اور اہم عہدیدار کم یونگ چول نے کہا کہ جنوبی کوریا کے خلاف وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو دشمنوں سے رکھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ 2018ء میں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات اس وقت بہتر ہونا شروع ہو گئے تھے جب دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے تین مرتبہ ملاقات کی تھی اور ایک فوجی معاہدہ بھی کیا گیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناؤ میں کمی پر بھی اتفاق ہوا تھا لیکن اکثر معاملات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
خبر کا کوڈ : 867635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش