0
Monday 15 Jun 2020 19:41
قومی سلامتی کے ادارے اس ملعون کی بکواسات اور شرپسندی کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے؟

گستاخِ زہراء نے اپنے خارجی اور ناصبی عقائد کا اظہار کیا ہے، جے یو پی

اس ناصبی ملاں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں، یہ امریکی ڈالروں اور سعودی ریال پر پلنے والا پالتو ہے
گستاخِ زہراء نے اپنے خارجی اور ناصبی عقائد کا اظہار کیا ہے، جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ شرپسند اشرف آصف جلالی نے خاتون جنت بی بی فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شان میں گستاخی کرکے اپنے خارجی اور ناصبی عقائد کا اظہار کیا ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ اہلسنت رافضی ہیں، ناصبی اور نہ ہی خارجی، وہ عشق مصطفیٰ سے سرشار اور محبت اہلبیت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، اشرف آصف جلالی پہلے بھی نکاح خوان مصطفیٰ، مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے والد گرامی اور حسنین کریمین علیہم السلام کے دادا حضرت ابو طالب علیہ السلام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوچکا ہے، جس پر اہلسنت علماء و مشائخ نے اس کا محاسبہ کیا تھا اور عوام پر واضح کیا تھا کہ اس ناصبی ملاں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں، یہ امریکی ڈالروں اور سعودی ریال پر پلنے والا پالتو ہے، جو اپنی ذہنی نجاست کا اظہار کرتا رہتا ہے، یہ شخص شرپسند ہے، جو ملک میں فساد کروانا چاہتا ہے، قومی سلامتی کے ادارے اس ملعون کی بکواسات اور شرپسندی کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے۔؟
خبر کا کوڈ : 868785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش