0
Tuesday 16 Jun 2020 23:32

وفاقی کابینہ کا بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بین الاقوامی فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بیرون ملک (اوورسیز) پاکستانیوں کے لئے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، کورونا وباء کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے، جس کا دکھ ہے، حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگا، سب سے پہلے بے روزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

اجلاس میں کورونا مریضوں کی ضرورت کی ادویات اور انجیکشنز کی زائد قیمتوں کی وصولی پر بحث ہوئی اور پیٹرول کی قلت پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے بتایا کہ پٹرول پمپس نے پیٹرول ذخیرہ کیا ہوا ہے، جس پر کئی آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت پٹرولیم بحران کی ذمہ داری قبول کرے اور فوری طور پر ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 869041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش