0
Friday 19 Jun 2020 10:29

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مسجد کے اندر گھس کر نوجوانوں پر فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق قابض فورسز کی جانب سے 2 دن میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز کی جانب سے اب بھی مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن پلوامہ، کپوارہ، بارہ مولا، بندی پور، شوپیان کے علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش