0
Tuesday 23 Jun 2020 11:04

لداخ میں کسی بڑی جنگ کا امکان نہیں ہے، مسعود خان

لداخ میں کسی بڑی جنگ کا امکان نہیں ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔  لداخ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ہاتھوں بھارتی فوج کی فیصلہ کن شکست اور اس کے بعد بھارت کا محتاط اور خاموش ردعمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی ڈیڈلاک اور فعال جھڑپوں کے باوجود کسی بڑی جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ بات آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ‘‘چین، بھارت سٹینڈ آف اور اس کے پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے مضمرات’’ کے موضوع پر ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے آہنی عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا تھا، ہو سکتا ہے بھارت اور چین کچھ شعبوں میں ہم پلہ ہوں لیکن کئی شعبوں میں چین بھارت سے بہت آگے ہے۔ چین کے پاس تین سو بیس ایٹمی وار ہیڈز جبکہ بھارت کے پاس صرف ایک سو پچاس ہیں۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی تعداد سولہ لاکھ جبکہ بھارت کے پاس بارہ لاکھ کے لگ بھگ آرمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 870312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش