2
Wednesday 24 Jun 2020 10:31

اسلام آباد میں پہلے مندر کی تعمیر کیلئے جگہ مختص

اسلام آباد میں پہلے مندر کی تعمیر کیلئے جگہ مختص
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ 1947ء کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جائے گا۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کے لئے اسلام آباد کے سیکٹر H- 9/2 میں جگہ مختص کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال ملہی مہمان خصوصی تھے۔ 2017ء میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے کا پلاٹ الاٹ کیا گیا، مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چہار دیواری کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 870522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش