0
Wednesday 24 Jun 2020 14:19

پاکستان زیر انتظام کشمیر کی واپسی نریندر مودی کا ترجیحاتی ایجنڈا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پاکستان زیر انتظام کشمیر کی واپسی نریندر مودی کا ترجیحاتی ایجنڈا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو واپس کرکے بھارت کا حصہ بنانا مودی حکومت کی ترجیحات  میں شامل ہے۔ نئی دہلی سے ایک ورچول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران کیا ہوا، یہ سب کی سوچ سے بھی پرے تھا، کچھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسا (خصوصی تشخص کا خاتمہ) نہیں ہوسکتا، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا، آنے والے وقت میں جو کچھ ہونے جارہا ہے وہ بھی سوچ سے پرے ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ مودی حکومت کے ترجیحاتی ایجنڈے میں شامل ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو دوبارہ سے اصل صورت میں بھارت کا حصہ بنایا جائے جس صورت میں آخری ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان کے سپرد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہہ چکے ہیں کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی زیر انتظام علاقوں پر وہی توجہ مرکوز کی جائے گی جو شمال مشرقی علاقوں پر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی علاقوں میں ملی ٹینسی جموں و کشمیر کے برعکس ہے جہاں ایک بھائی کے اے ایس افسر ہے، دوسرا بھائی محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دے رہا ہے اور تیسرا بھائی علیحدگی پسند بننے کا خواہاں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ شمالی مشرقی علاقوں سے ملی ٹینسی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور یہ خطہ اب پرامن ہے، اگر ہم نے شمال مشرقی ریاستوں میں امن قائم کردیا تو ہم جموں و کشمیر میں بھی ایسا کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش