0
Friday 26 Jun 2020 01:56

کے پی کے میں مزید 416 افراد کورونا وائرس کا شکار، جاں بحق افراد کی تعداد 879 ہوگئی

کے پی کے میں مزید 416 افراد کورونا وائرس کا شکار، جاں بحق افراد کی تعداد 879 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مزید 416 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 24 ہزار 303 ہوگئی جب کہ تاحال 879 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار 303 ہوگئی ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 879 ہوگئی ہے۔ ان میں 4 کا تعلق پشاور سے، 2 سوات، 1 چارسدہ، 1 مردان، 1 دیر اپر اور ایک کا شانگلہ سے ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے میں 352 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 449 ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور میں کورونا کے 166 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صرف پشاور میں کیسز کی تعداد 8423 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 870929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش