0
Friday 26 Jun 2020 09:45

اسامہ کو شہید کہنے پر عالمی میڈیا کی عمران خان پر تنقید

اسامہ کو شہید کہنے پر عالمی میڈیا کی عمران خان پر تنقید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر عالمی ذرائع ابلاغ کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ عمران خان نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ باعث شرمندگی تھا کہ امریکی پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر اسامہ بن لادن کو شہید کر گئے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستانی وزیراعظم اسامہ بن لادن کو دہشتگرد قرار دینے سے انکاری رہے ہیں۔ انڈیا ٹو ڈے نے یہ بھی کہا کہ سابق امریکی صدر نے اسامہ بن لا دن کو برطانیہ کے لیے دہشت گرد جبکہ دوسروں کے لیے آزادی کی جنگ لڑنے والا سپاہی قرار دیا تھا۔ ایک اور بھارتی اخبار وی فار نیوز نے بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس بیان پر سخت تنقید کی۔ تنقید میں اخبار نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان اپنے الفاظ زیادہ غور سے منتخب کرتے اور اس کو بہتر انداز میں بیان کرتے ہیں جیسے اس نے یہاں کیا تھا لیکن افسوس نفرت کرنے والے انہیں اسامہ بن لادن کے ہمدرد کی حیثیت سے پیش کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 870943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش