0
Saturday 27 Jun 2020 21:40

ترقی پنجاب کے تمام شہریوں کا حق ہے، ماضی میں ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائیگا، عثمان بزدار 

ترقی پنجاب کے تمام شہریوں کا حق ہے، ماضی میں ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائیگا، عثمان بزدار 
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق مہندر پال سمیت اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ چیمبر میں ملاقات کی، پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے وزیراعلیٰ کو عوامی امور اور اقلیتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ان کے مسائل کے تدارک کے لیے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، جس کے جواب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کے امور پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ ارکان اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں ارکان اسمبلی کی تجاویز قابل قدر ہیں، نئے مالی سال کے بجٹ میں زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، ترقی پنجاب کے تمام شہریوں کا حق ہے، ماضی میں ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا، ہر شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، پنجاب بدل رہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ترقی عوام پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گی، ہر شہری کے مسائل کا ادراک ہے، دل و جان سے ازالہ کرنا چاہتے ہیں، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کا ویژن رکھتی ہے، پنجاب میں اقلیتی برادری کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مہندر پال سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کی کاوشوں میں ذاتی طور پر دلچسپی لینے، گردواروں، چرچ، مندر سمیت اقلیتیوں کی عبادت گاہوں کی مرمت و تزئین و آرائش کیلئے فنڈز کے اجراء اور خاص طور پر بابا گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کی تعمیر کے لیے بجٹ منظور کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 871259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش