0
Monday 29 Jun 2020 22:23

حکومت بالشخیل کا مسئلہ کاغذات مال کے مطابق حل کرائے، حاجی سردار حسین

حکومت بالشخیل کا مسئلہ کاغذات مال کے مطابق حل کرائے، حاجی سردار حسین
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کے ہمراہ وہ گذشتہ روز فائر بندی کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور فائر بندی کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں، انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ طوری قبائل کے رہنماء اور سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین نے حکومت اور متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ بار بار ضلع کرم کے مختلف علاقوں خصوصاً بالش خیل میں زمینی تنازعات پر جھڑپوں میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ حکومت فریقین کے مابین فوری فائر بندی کرائے اور کاغذات مال کے ذریعے اصل مالکان کو اپنی جائیداد حوالے کرے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے بتایا کہ قبائلی عمائدین کے ہمراہ فریقین کے مابین فائر بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد معاملات قابو میں آجائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 871584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش