0
Tuesday 30 Jun 2020 07:25

سندھ پولیس کے بہادر جوانوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، عارف علوی

سندھ پولیس کے بہادر جوانوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام دہشت گردوں کو آٹھ منٹ میں ٹھکانے لگانے والے سندھ پولیس کے بہادر جوانوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ تمام شہداء بشمول پولیس اہلکار اور پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر عارف علوی نے شہداء اور پولیس اہلکاروں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ ان بہادروں کی وجہ سے ہی ہمارے لوگ محفوظ ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کی صبح 4 دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔ پہلے سیکورٹی گارڈز نے ان دہشت گردوں کو عمارت کے اندر داخل ہونے سے روکے رکھا، پھر پولیس اور رینجرز نے ان دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ : 871617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش