0
Tuesday 30 Jun 2020 21:11

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق  رکھنے والے ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر گل جان مرجان کا 15 روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ مفتی محمود میموریل ہسپتال ڈی آئی خان کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے، جہاں گزشتہ روز ان کی حالت خراب ہوگئی جس کے بعد وہ جاں بر نہ ہوسکے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 13 ڈاکٹر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش