0
Thursday 2 Jul 2020 23:40

بھارت کا جنگی جنون، 389 ارب کا دفاعی ساز و سامان خریدنے کی منظوری

بھارت کا جنگی جنون، 389 ارب کا دفاعی ساز و سامان خریدنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی وزارت دفاع نے 389 ارب روپے کے جنگی ساز و سامان کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت ہونے والے دفاعی ساز و سامان کے حصول کی کونسل (ڈیفینس ایکوئزیشن کمیٹی) نے روسی ساختہ لڑاکا طیارے، میزائل سسسٹم اور ریڈار کی خریداری کے لیے 389 ارب بھارتی روپے کی خریداری کی توثیق کردی۔کونسل کی منظوری کے بعد بھارت 33 نئے جنگی طیارے خریدے گا، جن میں روس سے 21 مگ 29 لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے اور مقامی سطح پر 12 ایس یو 30 ایم کے آئی طیارے تیار ہوں گے۔ اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ میں شامل پہلے سے موجود 59 مگ 29 طیاروں میں بہتری لانے کی تجویز بھی منظور کرلی ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ مگ 29 طیاروں کے بیڑے میں بہتری اور نئے طیاروں کی خریداری پر 74 ارب روپے سے زائد رقم صرف ہوگی۔ اسی طرح ہندوستان ائیروناٹک لمٹیڈ سے 12 نئے ایس یو تھرٹی ایم کے آئی کی خریداری پر 107 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں بھارتی فضائیہ اور بحریہ کو زیادہ دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کے لیے  پیناکا میزائل سسٹم بھی خریدا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش