0
Friday 3 Jul 2020 17:43

سیدہ کونین (س) کی شان میں گستاخی کیخلاف اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کا ردعمل

سیدہ کونین (س) کی شان میں گستاخی کیخلاف اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں گذشتہ دنوں مولوی اشرف آصف جلالی کی جانب سے سیدہ کونین، صدیقہ، طاہرہ، فاطمہ زہرا (س) کی شان میں کی گئی۔ اس گستاخی کے خلاف اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے سخت لہجے میں ایک بیان جاری کرکے اس نازیبا حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسلامی مقدسات کی توہین پر قابو پانے کے لیے قوانین کا نفاذ عمل میں لائے، تاکہ فتنہ پرور، متعصب اور اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے ابن الوقت عناصر واہیات بیان کرنے کی فرصت نہ پا سکیں۔
بسم الله الرحمن الرحیم
إنما يريد الله لیذهب عنکم الرجس اهل البيت و یطهرکم تطهیرا (صدق الله العلي العظيم) (بیشک اللہ کا ارادہ ہے کہ تم اہل بیت سے رجس کو دور رکھے اور تمہیں ویسا پاک رکھے جیسا پاک رکھنے کا حق ہے)۔ پاکستان کے ایک بظاہر عالم دین کی جانب سے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت کو خدشہ دار کرنے کی غرض سے توہین آمیز اور شرمناک الفاظ کا استعمال کیا جانا، جعلی احادیث کو بیان کرکے انہیں جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی طرف نسبت دینا مسلمانوں کی دل آزاری اور ملک میں احتجاجی مظاہرے ہونے بالخصوص علمائے اہل سنت کی جانب سے سخت موقف اپنائے جانے کا سبب بنا ہے۔ 150 سے زائد علمائے اہل سنت نے مولوی اشرف آصف جلالی کے توہین آمیز الفاظ کی مذمت کی اور اسے توبہ کرنے اور معافی مانگنے کی تلقین کی ہے۔

وہابی فکر رکھنے والا یہ متعصب اور کور دل شخص جو سعودی ریالوں پر اپنا ایمان فروخت کرنے پر آمادہ ہوگیا، اس نے کروڑوں مسلمانوں اور اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کے دلوں کو رنجیدہ کیا اور مسلمانوں کے درمیان منافرت و تفرقہ پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے، جس کا مقصد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں مذہبی منافرت کی آگ بھڑکا کر مسلمانوں اور مومنوں کی مسجدوں اور امام بارگاہوں میں بم بلاسٹ کروانا اور بے گناہ انسانوں کا خون بہانا ہے۔ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ اس بے شعور اور عقل سے پیدل سعودی مزدور اور زرخرید غلام کے اس قبیح اور شرمناک اقدام کی شدید مذمت کرتی اور ان جعلی اور غلط روایات کو ممبروں سے بیان کئے جانے کے سخت مخالفت کرتی ہے، جو اہل بیت اطہار (ع) اور اصحاب اکرام کے عظیم اور بلند مقام کی توہین اور عوام کے افکار میں انحراف کا باعث ہوں۔

ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلامی مقدسات کی توہین پر قابو پانے کے لیے قوانین کا نفاذ عمل میں لائے، تاکہ فتنہ پرور، متعصب اور اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے ابن الوقت عناصر واہیات بیان کرنے کی فرصت نہ پا سکیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نزدیک حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا مقام و مرتبہ یہ ہے کہ آپ نے انہیں ’’سیدۃ نساء اھل الجنۃ‘‘ قرار دیا نیز تمام صحابہ و تابعین نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت و طہارت کا اعتراف کیا، ان کے نزدیک آپ کا مرتبہ سب پر عیاں ہے، اس جاہل و سیاہ دل کی ہرزہ سرائیوں سے یقیناً رسول اسلام (ص) اور اہل ایمان کی دل آزاری ہوئی ہے، اس کا تنہا راستہ کھلے عام توبہ و استغفار اور معذرت خواہی ہے، جیسا کہ اس نے کھلے عام اس ناقابل بخشش خطا کا ارتکاب کیا ہے۔ و العاقبة للمتقین
محمد حسن اختری
سربراہ مجلس اعلیٰ برائے اہل البیت (ع) عالمی اسمبلی
خبر کا کوڈ : 872275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش