0
Sunday 5 Jul 2020 09:48

بھارت نے چین کی سرحد پر مزید 20 ہزار فوجی بھیج دیئے

بھارت نے چین کی سرحد پر مزید 20 ہزار فوجی بھیج دیئے
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے چین کی جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں اضافے کرنے کے بعد اپنا ہزاروں فوجیوں پر مشتمل ڈویژن مشرقی لداخ کی سرحد پر تعینات کر دیا اور اطلاعات ہیں کہ جلد اس ڈویژن کی آرٹلری بھی پہنچ جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فوج بھارتی ریاست اتر پردیش سے بھیجی گئی ہے، 15 جون کو گلوان وادی میں چینی فوج سے جھڑپ کے بعد دونوں جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھیجے گئے ہزاروں بھارتی فوجی مشرقی لداخ پر تعینات کیے جائیں گے، واضح رہے کہ ایک ڈویژن میں 15 سے 20 ہزار فوجی ہوتے ہیں۔ دوسری جانب چین اور بھارتی فضائیہ کی جانب سے لداخ کی سرحد پر پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 872579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش