0
Thursday 9 Jul 2020 20:48

مقبوضہ کشمیر، دن میں 4 کورونا ہلاکتوں سے اموات کی تعداد 153

مقبوضہ کشمیر، دن میں 4 کورونا ہلاکتوں سے اموات کی تعداد 153
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو ایک کے بعد ایک چار خواتین کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں، جس سے یہاں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 153 تک پہنچ گئی۔ پہلی دو ہلاکتیں دو خواتین میں سے ایک شمالی کشمیر کے بارہمولہ جبکہ دوسری نٹی پوری سرینگر کی رہنے والی تھی۔ بعد ازاں مزید دو خواتین بھی انتقال کر گئیں اور اس طرح آج کورونا سے مرنے والوں میں چاروں کی چار خواتین شامل تھیں۔ حکام کے مطابق جنوبی ضلع کی ایک 65 سالہ خاتون سکمز صورہ میں چل بسی۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے کی۔ انہوں کہا کہ مذکورہ خاتون ہائی بلڈ پریشر اور نمونیا میں مبتلاء تھی۔ اس کے بعد پلوامہ کی ایک 70 سالہ خاتون سی ڈی اسپتال میں چل بسی۔ وہ بھی کئی امراض میں مبتلاء تھی اور وہ 6 جولائی سے ہسپتال میں زیر علاج تھی۔
خبر کا کوڈ : 873480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش