0
Thursday 9 Jul 2020 21:59

ملتان کو جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ نہ بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی 

ملتان کو جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ نہ بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی 
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سیکرٹریٹ نہ بنانے پر انجمن تاجران سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ کے تاجروں کا صدر رانا عبدالرحمن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ میں مختلف مارکیٹوں کے صدور جنرل سیکرٹری چوہدری سیف الرحمن سنگھٹرا، رانا اسد جاوید، اعظم قریشی، عدنان بخاری، محمد حما، جنید احمد و دیگر تاجر رہنماوں نے شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق چیمہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہمیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ کے صدر رانا عبدالرحمن نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے نام پر جنوبی پنجاب کی تاجر برادری اور عوام کو لولی پاپ نہ دیا جائے بلکہ مکمل طور پر صوبہ بنایا جائے، جس کا دارالخلافہ ملتان ہو، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنوانے میں تاجر برادری شانہ بشانہ کھڑی رہی اور حکومت ہی تاجروں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پوری کردی گئی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش