0
Friday 10 Jul 2020 16:38

کرپشن مافیا سے مقابلہ کرینگے، جیت ہماری ہوگی، سید علی رضوی

کرپشن مافیا سے مقابلہ کرینگے، جیت ہماری ہوگی، سید علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کرپشن مافیا سے مقابلہ کریں گے، جیت ہماری ہو گی، بعض نام نہاد سیاست دانوں نے خدمت کے نام پر عوام کے حقوق پر ہمیشہ شب خون مارا، جن لوگوں نے ٹھیکے اور نوکریاں بیچیں وہ ہمیں بھاشن دے رہے ہیں، ہمیں نہ سمجھایا جائے کہ عوام کی خدمت کیسے کرنی ہے، مزاحمتی تحریک کا آغاز نہ کیا جاتا تو کرپٹ حکمرانوں نے علاقے کو لوٹ کر ختم کرنا تھا۔ مقامی میڈیا سے بات چیت اور مختلف مقامات پر الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے قسم کھائی ہوئی ہے، یادگار چوک پر دھرنا دینے والوں کو طعنے دینے والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور میں کیا تیر مارا؟ بااختیار حکومت ہونے کے باوجود عوامی حقوق کی حفاظت کرنے کے دعویداروں نے کرپشن اقرباء پروری کے سوا کیا کیا؟ ہمارے الیکشن میں آنے کا مقصد ہی کرپٹ عناصر کا راستہ روکنا ہے، ہماری مضبوط پوزیشن دیکھ کر کرپٹ عناصر پریشان ہو گئے ہیں، اس لئے مذہبی جماعتوں کے خلاف یہ لوگ کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ ہم حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے۔ کرپشن مافیاز ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے سے باز رہیں، ورنہ ان کا قبلہ درست کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 873603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش