0
Friday 10 Jul 2020 19:36

حکومت قادیانیوں کو پروموٹ کرنے کا سلسلہ بند کرے، مولانا اللہ وسایا

حکومت قادیانیوں کو پروموٹ کرنے کا سلسلہ بند کرے، مولانا اللہ وسایا
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے مرکز ختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا، موجودہ حکومت قادیانیوں کو پروموٹ کرنے کا سلسلہ بند کرے مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کیلئے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور ان کے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔

انہوں نے کہا مزید کہا کہ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کیلئے ضروری ہے۔ اس موقع پر مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، مجلس چارسدہ کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محمد عرفان، قاری محمد طاہر و دیگر علماء بھی موجود تھے۔ مولانا اللہ وسایا کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کیخلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 873621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش