0
Friday 10 Jul 2020 20:31

لاہور، نکلسن روڈ کا نام نوابزادہ نصراللہ روڈ رکھ دیا گیا

لاہور، نکلسن روڈ کا نام نوابزادہ نصراللہ روڈ رکھ دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون نے لاہور میں نکلسن روڈ کا نام تبدیل کرکے نیا نام نوابزادہ نصراللہ خان روڈ، کوٹھہ سویرا روڈ کا نام تبدیل کرکے ذوالفقار علی شہید روڈ رکھنے کی تجویز منظور کر لی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل تیمور احمد خان، وزیر ہائر ایجوکیشن و ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں، وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ہاوسنگ اور سیکرٹری ریگولیشن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمیٹی نے ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2019 میں ترمیم اور پنجاب منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی محمد شہزاد رفیع کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی تجویز سے اتفاق کیا، دیگر منظور کی جانیوالی تجاویز میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو، خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسگی سے تحفظ کے قانون 2010ء میں ترمیم اور لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کی تجاویز شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 873627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش