1
Friday 10 Jul 2020 21:24

غاصب صیہونی دشمن کا مکمل بائیکاٹ مزاحمت کا ابتدائی ترین درجہ ہے، یوسف القرضاوی

غاصب صیہونی دشمن کا مکمل بائیکاٹ مزاحمت کا ابتدائی ترین درجہ ہے، یوسف القرضاوی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ کے بڑے حامی اور عالمی مسلم علماء اتحاد (International Union of Muslim Scholars) کے چیئرمین یوسف القرضاوی نے امتِ مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ استوار اپنا ہر قسم کا تعلق توڑ دیں۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق 94 سالہ مصری عالم دین یوسف القرضاوی نے اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت کا ابتدائی ترین درجہ معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کے مقابلے میں غاصب صیہونی دشمن کا معاشی، اجتماعی و ثقافتی بائیکاٹ اور اپنے اور اُن (افراد) کے درمیان موجود فکری فاصلے کو برقرار رکھنا ہے (جو صیہونی دشمن کے ساتھ معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے درپے ہیں)۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اور اُن کے درمیان حائل مزاحمت کی اس دیوار کو ٹوٹنے یا اس کے اندر رخنہ پڑنے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے اعلان کر رکھا تھا کہ جاری ماہ جولائی کی ابتداء پر ہی مزید 30 فیصد فلسطینی مغربی کنارے کے وسیع علاقے کو اسرائیل کے اندر شامل کر لیا جائے گا تاہم وسیع عالمی مخالفت اور مزاحمتی محاذ کی شدید جوابی کارروائی کے خوف سے غاصب صیہونی رژیم کے اس "الحاقی منصوبے" کو غیر معینہ مدت کے لئے موخر کر دیا گیا تھا۔ روسی خبررساں ایجنسی "رشیا ٹوڈے" (RT) کے مطابق مزید غیرقانونی قبضے کے حوالے سے صیہونی کابینہ کے اندر وقوع پذیر ہونے والے شدید اختلافات کے باعث اسرائیل اپنے مذموم "الحاقی منصوبے" پر عملدرآمد میں مکمل طور پر ناکام رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 873637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش