0
Monday 13 Jul 2020 22:54

مجالس کیلئے لائسنسداروں پر پانچ لاکھ کے ضمانتی بانڈز کسی صورت قبول نہیں، شفقت حسنین بھٹہ 

مجالس کیلئے لائسنسداروں پر پانچ لاکھ کے ضمانتی بانڈز کسی صورت قبول نہیں، شفقت حسنین بھٹہ 
اسلام ٹائمز۔ ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری کونسل حضرت امام حسین  کے صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام پر طاقت کے بل بوتے پر رکاوٹ ڈالی گئی تو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، تاہم کرونا وبا کے باعث ایس او پیز کے تحت حکومت و انتظامیہ سے تعاون کرنے کو تیار ہیں، حکومت مارکیٹوں، بازاروں میں شہریوں کی کندھے سے کندھا ملا کر ہجوم پر تو پابندی کو یقینی بنائے، جبکہ لائسنسداروں پر پانچ لاکھ کی ضمانتی بانڈز کسی صورت قبول نہیں، انتظامیہ موجودہ صورتحال میں محرم الحرام کے ایام میں مجالس و جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی پروگرامز بارے کتابچہ میں درج کرے کہ سال 2020ء میں کرونا وباکے باعث مجالس و جلوس کے اوقات کا تعین کیا گیا ہے، آئندہ سال سے سابقہ اوقات کے اندراج کے مطابق مجالس و جلوس برآمد کئے جائیں گے، مرکز اور صوبے میں مجالس و جلوس کے اوقات سمیت دیگر معاملات پر تحفظات کا اظہار کریں گے۔ جبکہ ایس پی سٹی جاوید خان نے کہا کہ قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداران ملکی حالات کے تناظر میں پروگرامز کو محدود رکھیں، سینی ٹائرز، فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور حکومت کی ہدایت کے مطابق مجالس میں 60سے 80تک افراد 6فٹ کے فاصلے تک بٹھائیں، مقررہ اوقات تک مجالس عزا و جلوس ختم کرنے کو یقینی بنائیں، سیکیورٹی پروگرامز میں کرونا وبا بارے مجالس عزا و جلوسوں کے اوقات کے سلسلے میں ضرور اندراج ہوگا، اگر آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوئے تو شائد اوقات کار بارے اس کی ضرورت ہی نہ پڑے، لائسنسداروں، متولیوں کو چاہیئے کہ وہ ماہ محرم الحرام اور دیگر ایام میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، انتظامیہ بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، لیکن اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ حکومتی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاہم آئندہ سال کا کتابچہ سابقہ روایات کے مطابق ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ حرم گیٹ سرکل میں قدیمی و مرکزی لائسنسداروں سے محرم االحرام میں مجالس و جلوس کے انتظامات کے سلسلے میں خطاب میں کیا۔ جس میں ڈی ایس پیز یوسف ہارون، ایس ایچ اوز عمران، محمد افضل کے علاوہ الحاج شفقت حسنین بھٹہ، مخدوم سید صدر الدین گیلانی، سید طالب حسین پرواز، مخدوم سید حسن رضا مشہدی، مخدوم سید چن چراغ شاہ مشہدی، ملک شجر عباس کھوکھر، پروفیسر سید تنویر السبطین، سید عون رضا شمسی، سجاد حسین نمبردار، مرید حسین، سید حسن عباس رضوی، محمد سعید سیال، فیاض حسین، شہباز حیدر، علی اکبر عباس، فضل عباس، جاوید خان، جمیل عباس، شہزاد بھٹی، شیخ سجاد احمد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 874223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش