0
Tuesday 14 Jul 2020 22:51

شہید علامہ حسن ترابی عہد ساز شخصیت اور فرقہ واریت کیخلاف مضبوط آواز تھے، ذیشان شمسی

شہید علامہ حسن ترابی عہد ساز شخصیت اور فرقہ واریت کیخلاف مضبوط آواز تھے، ذیشان شمسی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی کا کہنا ہے کہ شہید علامہ حسن ترابی ایک عہد ساز شخصیت اور فرقہ واریت کے خلاف مضبوط آواز تھے، شہید نے اتحاد بین المسلمین کے لیے حقیقی جانشین قائد ملت جعفریہ کا کردار ادا کیا۔ شہید علامہ حسین ترابی کے یوم شہادت کے موقع پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نظام اور سسٹم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنا، آئین اور قانون کا احترام ،دہشت گردوں اور آمروں کو للکارنا، عوامی مسائل حل کرنا اور تحفظ عزاداری کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنا ان کی زندگی کا شیوہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 874437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش