0
Tuesday 14 Jul 2020 22:10

مقبوضہ کشمیر میں ایک دن میں سات کورونا ہلاکتیں، تعداد 195

مقبوضہ کشمیر میں ایک دن میں سات کورونا ہلاکتیں، تعداد 195
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبہ ٹنگمرگ کا ایک 60 سالہ شہری منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے جاںبحق ہوگیا۔ یہ آج دن میں کورونا سے ہونے والی ساتویں موت تھی۔ اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 195 تک پہنچ گئی ہے۔ سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ ٹنگمرگ کا شہری نمونیا میں مبتلاء تھا۔ وہ گذشتہ روز سے زیر علاج تھا، اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں مثبت ظاہر ہوا تھا اور وہ آج انتقال کر گیا۔ اس سے قبل بارہمولہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار اور دو خواتین کے کورونا ٹیسٹ اُن کی موت کے بعد مثبت ظاہر ہوئے تھے۔

صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ 35 سالہ سی آر پی ایف اہلکار 66ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور وہ بارہمولہ میں تعینات تھا۔ اُس کا کورونا ٹیسٹ اُس کی موت کے ایک دن بعد مثبت ظاہر ہوا ہے۔ مذکورہ اہلکار نوشیرا راجوری کا باشندہ تھا اور وہ نمونیا میں مبتلاء تھا۔ اس دوران جی ایم سی اننت ناگ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مجید مہراب نے جی این ایس کو بتایا کہ سمتھن اور کولگام کی رہنے والی دو خواتین، جو اُن کے اسپتال میں 10 جولائی کو انتقال کرگئی تھیں، کے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک وادی کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 177 ہے جبکہ جموں صوبے میں 18 اموات ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش