0
Thursday 16 Jul 2020 00:43

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج پشاور میں طلب

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج پشاور میں طلب
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے آج بروز جمعرات 16 جولائی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز اسلامی پشاور میں طلب کیا ہے، جس کے لیے تمام ممبران کو دعوت نامہ اور تفصیلی ایجنڈ ا روانہ کیا جا چکا ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع کے مطابق اجلاس میں صوبے کی تنظیمی صورتحال، معاملات اور مجموعی ملکی سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا اور آنے والے مہینوں کے لیے مفصل منصوبہ بندی اور اہم فیصلے کیے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 874714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش