0
Sunday 19 Jul 2020 01:48

پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ سے عادل ہاؤس میں انصاف جفاکش ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین سید بھاشانی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر لیبر فیڈریشن کے مختلف معاملات اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، لاڑکانہ سمیت مختلف اضلاع ڈاکوؤں اور کتوں کی زد میں ہیں، سیاسی بھرتیاں ہورہی ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کنٹرول سے باہر ہوچکے، تھانوں و دیگر محکموں میں پسند اور ناپسند کی بناء پر تعیناتیاں ہورہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی سے نجات دلوائیں گے، حکومت اپنے پسندیدہ اور جی حضوری کرنے والے لوگوں کو تعینات کر رہی ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ اب تو سندھ میں آئی جی بھی سید مراد علی شاہ کی مرضی کا ہے، پھر کیوں سندھ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول نہیں ہو رہیں۔
خبر کا کوڈ : 875289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش