0
Sunday 19 Jul 2020 21:37

عمران خان نے دہری شہریت کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا، مرتضیٰ وہاب

عمران خان نے دہری شہریت کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان دہری شہریت والوں کو کابینہ میں شامل کرکے جرم کےمرتکب ہوئے۔ وفاقی کابینہ میں دوہری شہریت کے ارکان کے معاملے پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ قومی نوعیت کے حساس فیصلوں میں غیرملکی شہریت کےحامل افراد کی موجودگی سنگین معاملہ ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے، وفاقی کابینہ میں دہری شہریت کے حامل افراد کی موجودگی سیکورٹی رسک ہے، نجانے سلیکٹیڈ حکومت کی ایسی کون سی مجبوری تھی جو ایسے نااہل اور دہری شہریت کے حامل افراد کو کابینہ کا حصہ بنایا۔
 
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان دہری شہریت کے حامل افراد کو کابینہ میں شمولیت اور نہ ہی پارلیمان کا رکن بننے کی اجازت دیتا ہے، لیکن عمران خان نے آئین پاکستان کو بالائے طاق رکھ کر اپنی کچن کابینہ میں غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد کو شامل کیا، وزیراعظم نے ہر ایشو کی طرح اس معاملے پر بھی یوٹرن لیا اور بیرون ملک سے کنسلٹنٹس کو درآمد کرکے انہیں کابینہ میں شامل کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ دہری شہریت کا مطلب حلف وفاداری اسی ملک کےساتھ ہے جس کی فرد شہریت رکھتا ہے، لیکن عمران خان اپنے دور اقتدار میں سب کچھ بھول گئے جو انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے اعلانات اور دعوے کئے تھے، وہ دہری شہریت والوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش