0
Tuesday 21 Jul 2020 11:37

گلگت بلتستان پولیو فری علاقہ بن گیا، نگران وزیر اعلیٰ

گلگت بلتستان پولیو فری علاقہ بن گیا، نگران وزیر اعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کا کورونا وائرس سے بچائو اور روک تھام کے حوالے سے کردار قابل تحسین رہا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچائو، روک تھام اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان پولیو فری علاقہ بن گیا ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے جی بی کو ڈبلیو ایچ او کا مانیٹرنگ سپورٹ حاصل ہے۔ ای پی آئی کیلئے بھی ڈبلیو ایچ او نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے ہیڈ آف مشن سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیگر صوبوں کی طرح عالمی ادارہ صحت گلگت بلتستان میں بھی سب آفس کے قیا م کیلئے اقدامات کرے، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ میر افضل نے کورونا وائرس سے بچائو اور روک تھام کے حوالے سے پاک آرمی کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ڈبلیو ایچ او پاکستان کے ہیڈ آف مشن نے حکومت گلگت بلتستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے درکار ضروری طبی آلات کا تحفہ صوبائی حکومت کو پیش کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈبلیو ایچ او آئندہ بھی حکومت گلگت بلتستان کیساتھ مل کر کام کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 875679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش