0
Wednesday 22 Jul 2020 09:05

جوبائیڈن کا سیاہ فام خاتون کو انتخابات میں اپنا نائب بنانے پر غور

جوبائیڈن کا سیاہ فام خاتون کو انتخابات میں اپنا نائب بنانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ 5 سیاہ فام خواتین میں سے ایک کو انتخابات میں اپنا نائب بنانے پر غور کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں ہر امیدوار کے بارے میں بھرپور بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جوبائیڈن نے بتایا کہ وہ کسی ممکنہ امیدوار کا نام لینے کے پابند نہیں، لیکن انہوں نے جن لوگوں کا نام لیا ان میں 5 سیاہ فام خواتین ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ان امیدواروں میں کیلیفورنیا کی سینیٹر کملا ہیریس، فلوریڈا کی ویل ڈیمنگز، اٹلانٹا کی میئر کیشا لانس بوٹمز، اوباما انتظامیہ کی سابق قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس اور کیلیفورنیا کی کارین باس شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش