0
Thursday 23 Jul 2020 20:33

اگست میں پاک چین سرحد نہ کھولی گئی تو سی پیک روٹ پر دھرنا دینگے، تاجروں کا اعلان

اگست میں پاک چین سرحد نہ کھولی گئی تو سی پیک روٹ پر دھرنا دینگے، تاجروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے تاجروں نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں پاک چین سرحد نہ کھولی گئی تو سی پیک روٹ پر دھرنا دینگے۔ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق رکن اسمبلی اور امپورٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک کی دیگر سرحدوں تفتان، طورخم اور چمن بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں صرف پاک چین سرحد کو بند رکھا گیا ہے۔ بارڈر بند ہونے سے جی بی کے سینکڑوں تاجر دیوالیہ ہو گئے ہیں اور سینکڑوں لوگوں کا روزگار بھی ختم ہوا ہے۔ اگست سے تمام ایس او پیز کے ساتھ سرحد نہ کھولی گئی تو سی پیک روٹ پر دھرنا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ایک ماہ سے مسلسل رابطہ کر رہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں دیا جا رہا، گلگت بلتستان میں سیاحت اور تجارت دونوں بند ہیں، عوام کے پاس زریعہ معاش کا کوئی تیسرا آپشن موجود ہی نہیں، پاک چین سرحد سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، اس لیے فوری طور پر پاک چین بارڈ پر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 876145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش