1
Thursday 23 Jul 2020 23:28
غزہ کیخلاف 2014ء کی صیہونی جنگ

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونی کمانڈر کو نشانہ بنانیکی ویڈیو جاری کر دی

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونی کمانڈر کو نشانہ بنانیکی ویڈیو جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی فورس "ناصر صلاح الدین" بریگیڈ نے 2014ء میں فلسطینی غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کی جانب سے مسلط کی گئی ہولناک جنگ کے دوران ایک صیہونی فوجی افسر کے نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ عرب نیوز چینل "المیادین" نے فلسطینی مزاحمتی فورس کی جانب سے ریکارڈ کی گئی یہ ویڈیو پہلی مرتبہ منظر عام پر لاتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسنائپر حملے کا نشانہ بننے والا صیہونی افسر، اسرائیل کے پیراٹروپر بریگیڈ کی شناسائی یونٹ کے ساتھ تعلق رکھتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورس کی جانب سے یہ کارروائی سال 2014ء میں غزہ کی سرحد پر انجام دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سال 2014ء میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر انتہائی ہولناک جنگ مسلط کی گئی تھی جو 51 روز تک جاری رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق اس صیہونی جنگ میں 2 ہزار 500 بیگناہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں اس صیہونی جنگ کے نتیجے میں 11,000 فلسطینی گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے جبکہ سینکڑوں دوسرے گھروں کو جزئی طور پر نقصان پہنچا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 876152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش