1
Sunday 26 Jul 2020 02:49

عراق، گذشتہ 2 ماہ میں 400 سے زائد داعشی دہشتگرد گرفتار

عراق، گذشتہ 2 ماہ میں 400 سے زائد داعشی دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت داخلہ کے محکمہ اطلاعات و انسداد دہشتگردی کے سربراہ ابو علی البصری نے اعلان کیا ہے کہ عراقی محکمہ اطلاعات نے وزارت دفاع کے زیر سایہ کام کرنے والی مشترکہ آپریشن کمانڈ کے تعاون سے گذشتہ 2 ماہ (مئی و جون) کے دوران بیمثال کلین اپ آپریشنز انجام دیئے ہیں جن کے دوران 419 داعشی دہشتگردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابو علی البصری نے عراقی اخبار "الصباح" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد اشتہاری مجرم تھے جنہیں عراقی صوبوں بغداد، الرمادی، بصرہ، نینوا، کرکوک، صلاح الدین، اربیل اور السلیمانیہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

عراقی محکمہ اطلاعات و انسداد دہشتگردی کے سربراہ ابو علی البصری نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش نے اپنے دہشتگردوں اور اسلحے کو متعدد خفیہ ٹھکانوں کے اندر غائب کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی جو عراقی سکیورٹی فورسز کے وسیع اور بروقت آپریشنز کے باعث اب ناکام ہو کر رہ گئی ہے۔ ابو علی البصری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عراقی سکیورٹی فورسز کی ان کامیابیوں کی بدولت اب داعش کی لاجسٹک امداد رسانی اور دیسی ساختہ بم تیار کرنے کی صلاحیتیں انتہائی کم ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جاری سال کی ابتداء سے ہی عراقی صوبوں کرکوک تا صلاح الدین و دیالی پر مشتمل "موت کی مثلث" نامی علاقوں میں داعش کے حملے انتہائی بڑھ گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 876569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش