0
Monday 27 Jul 2020 15:15

کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل، تباہ کن بارشوں نے کئی علاقوں کو ڈبو دیا

کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل، تباہ کن بارشوں نے کئی علاقوں کو ڈبو دیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نے کئی علاقوں کو ڈبو دیا، اتوار کو ہونے والی بارش کے بعد بدترین صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون سیزن کا تیسرا اسپیل تباہ کن بارشیں برسا رہا ہے، آج بروز پیر تقریبا ساڑھے بارہ بجے ضلع وسطی کے کئی علاقوں سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ دوپہر تین بجے تک جاری رہا، اس دوران گلبرگ، عائشہ منزل، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، بورڈ آفس سمیت اطراف کے علاقوں ميں بارش ہوئی۔ کے ڈی اے چورنگی پر ٹريفک معطل ہونے سے درجنوں گاڑياں رک گئيں۔

سخی حسن، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی تیز بارش سے صورتحال خراب ہوگئی۔ اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، پاور ہاؤس چورنگی اور سرجانی میں بارش سے شہریوں کے معمول بری طرح متاثر ہوئے۔ شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب ٹریفک کی روانی بارش کا پانی جمع ہونے سے متاثر ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ بلديہ ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کو پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش