0
Friday 31 Jul 2020 02:55

پتہ نہیں وزیراعلیٰ سندھ کو کب تک کورونا لگا رہے گا، فردوس شمیم نقوی

پتہ نہیں وزیراعلیٰ سندھ کو کب تک کورونا لگا رہے گا، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کب تک کورونا لگا رہے گا۔ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب کا مشکور ہوں، پچھلے ہفتے 3 اہم اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ کہتا رہا ہوں کہ وفاقی حکومت کو مداخلت کرنا ضروری ہے، سندھ میں عوام کے حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو کورونا ہوگیا ہے اس لئے نالے صاف نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ لوگ سندھ میں صحت مند ہوئے۔ فردوس شمیم نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کیا ریکارڈ ہے؟ ریکارڈ تو یہ ہوتا کہ سب سے کم لوگوں کو سندھ میں کورونا ہوا۔
خبر کا کوڈ : 877601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش