0
Friday 31 Jul 2020 18:07

چمن بارڈر پر کشیدگی، لیوز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

چمن بارڈر پر کشیدگی، لیوز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر باب دوستی پر دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے جبکہ جھڑپ میں 3 لیوز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دوبارہ پاک افغان بارڈر باب دوستی کی جانب ریلی نکالی، مظاہرین کو باب دوستی جانے سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں دوبارہ جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین کی جانب سے پتھراوٴ کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 7 مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچے سمیت 7 زخمی لائے گئے ہیں، دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلانگو نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پاک افغان بارڈر کی بندش کی بنیادی وجہ دہشت گردی تھی جہاں سے دہشتگرد یہاں داخل ہو رہے تھے۔ صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عوام کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سیکورٹی معاملات پر بھی کمپرو مائز نہیں کر سکتے، ملک دشمن عناصر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 877662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش