0
Saturday 1 Aug 2020 15:49

دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت کو پروان چڑھانا چاہتی ہیں، علامہ زبیر احمد ظہیر

دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت کو پروان چڑھانا چاہتی ہیں، علامہ زبیر احمد ظہیر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے لاہور میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج اور قربانی یادگارِ ابراہیمی ہیں، ان کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمان فکر ابراہیم علیہ السلام  اور طریقہ محمدی (ص) اختیار کریں، مسلمان خواتین و حضرات حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام اور ان کے بیٹے سیدنا اسماعیل علیہ السلام اور ہاجرہ علیہ السلام کے کردار اور اخلاق کو سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم صرف جانوروں کی قربانی دینے کی بجائے اپنی ناجائز خواہشات اور تمناؤں کو ملک اور ملت اسلامیہ کے اجتماعی مفادات کیلئے قربان کر دے اور صرف ملت ابراہیمیؑ اور امت محمدی (ص) بننے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے فرقوں کو ملت اسلامیہ کے اتحاد کیلئے ختم کرنے کی قربانی دیں، اپنی اَنا اور ضد کو ختم کرکے اتحاد امت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت اور بدامنی کو پروان چڑھانا چاہتی ہیں، اس لیے قومی سلامتی کے تمام اداروں اور حکمرانوں کو ہوشیار اور بیدار ہوتے ہوئے ان ملک دشمنوں کی سازشوں کا تدارک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں، تمام مکتبہ اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کیلئے سوچیں گے تو ہم ان شاء اللہ ملک و قوم کے دشمنوں کو ناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 877771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش