0
Saturday 1 Aug 2020 21:22

محبوبہ مفتی کے ’’پی ایس اے‘‘ میں تین ماہ کی توسیع

محبوبہ مفتی کے ’’پی ایس اے‘‘ میں تین ماہ کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند ہیں، کی نظربندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اس دوران پی ڈی پی نے محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق میں تین ماہ کی توسیع کئے جانے کی مذمت کی ہے۔ محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری شالین کابرا کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق محبوبہ مفتی دختر مرحوم مفتی محمد سعید کی نظربندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور انہیں سب جیل فیئر ویو گپکار روڈ میں ہی بند رکھا جائے گا۔ قبل ازیں حکومت نے محبوبہ مفتی کو رواں برس 7 اپریل کو سب جیل ٹرانسپورٹ یارڈ سرینگر سے اپنی رہائش واقع گپکار روڈ منتقل کیا تھا، جسے سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

محبوبہ مفتی، جنہیں پانچ اگست 2019ء کو حراست میں لیکر چشمہ شاہی کے گیسٹ ہاؤس میں نظربند کیا گیا تھا، کو گذشتہ برس نومبر کے وسط میں مولانا آزاد روڑ پر واقع سرکاری کوارٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کے لئے سرما کے پیش نظر گرمی کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا تھا۔ ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعہ کو پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق میں تین ماہ کی توسیع کئے جانے کو غیر جمہوری، غیر آئینی اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے اس بات کو دہرایا کہ حکومت کا یہ رویہ پیپلز ڈیموریٹک پارٹی کو اپنے مرکزی ایجنڈا کو آگے لیجانے اور سچ بولنے سے باز نہیں رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 877784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش