1
Saturday 1 Aug 2020 23:27

ایران کیخلاف ٹرمپ کی اختیار کردہ سیاست 'دردناک اور مہنگی شکست' ہے، وینڈی شرمن

ایران کیخلاف ٹرمپ کی اختیار کردہ سیاست
اسلام ٹائمز۔ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں امریکی مذاکرات کار اور امریکہ کی سابق ڈپٹی وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اختیار کردہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ سابقہ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ نے "ٹرمپ کے دورانِ حکومت میں امریکی سیاستِ خارجہ کی مکمل تباہی" کے عنوان سے امریکی نیوز میگزین "فارن پالیسی" میں چھپنے والے اپنے مقالے کے اندر روس، چین، ایران اور شمالی کوریا کے حوالے سے اختیار کردہ امریکی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے خلاف اختیار کردہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی "انتہائی دردناک اور مہنگی" شکست ہے۔ وینڈی شرمن نے لکھا کہ وسطی ایشیاء میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ناکامی کے نتیجے میں وہ اپنی ماقبل حکومت کی نسبت، امن و امان سے بہت دور جبکہ "فلسطین کے اندر آنے والے نئے انقلاب" سے بہت نزدیک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں عوامی قیادت کے موضوع کی پروفیسر وینڈی شرمن نے اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اختیار کردہ سیاست "انتہائی دردناک اور مہنگی شکست" کا ایک مکمل نمونہ ہے کیونکہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ امریکی دستبرداری کے صرف 3 سالوں کے اندر اندر ہی ایران نہ صرف پہلے سے زیادہ مقدار میں افزودہ یورینیم، پہلے سے زیادہ مقدار میں فعال جوہری تنصیبات اور پہلے سے بڑھ کر پیشرفتہ ٹیکنالوجی کا مالک بن چکا ہے بلکہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے بھی مزید نزدیک ہہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کے بعد امریکہ نے ایران کے خلاف نہ صرف اپنی پابندیاں نئے سرے سے لاگو کر دی تھیں بلکہ ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی رفقاء کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ سمیت ایران کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات بھی اٹھانا شروع کر دیئے تھے۔ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کر رکھا تھا کہ وہ "بہتر معاہدے" کے لئے ایران کو دوبارہ سے مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اس کے خلاف جاری "زیادہ سے زیادہ دباؤ کے امریکی معرکے" پر اپنے تئیں سب کو مطمئن کر دیں گے درحالیکہ اس وعدے کو 2 سال ہونے کو آئے ہیں جبکہ امریکی حکومت اس ہدف کو حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 877816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش