1
Sunday 2 Aug 2020 23:03

امارات کیساتھ "ہرمز امن انیشی ایٹو" کے حوالے سے ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے، محمد جواد ظریف

امارات کیساتھ "ہرمز امن انیشی ایٹو" کے حوالے سے ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں روسی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی اپنی الگ الگ گفتگوؤں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے حوالے سے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد کے ساتھ بہت دلچسپ و سنجیدہ گفتگو ہوئی ہے جس میں کرونا سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی اور ہم نے خطے سمیت تازہ ترین عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اماراتی وزیر خارجہ کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ خطے میں موجود چیلنجز اور سخت فیصلوں کے حوالے سے "ہرمز امن انیشی ایٹو" کی بنیاد پر مل کر کام کیا جائے گا اور اس سلسلے میں پہلے سے بڑھ کر گفتگو کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 877952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش